سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی،جانیے فی تولہ کتنے کا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 10 ہزار 400 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 32 ہزار 236 روپے مقرر کی گئی ہے۔
صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 9 ہزار 360 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار 985 روپے ہوگئی جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 8 ہزار 508 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 38 ہزار 575 روپے تک آگئی ہے۔
مقامی صرافہ بازار میں چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں گراوٹ ریکارڈ کی گئی،24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 487 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 664 روپے مقرر ہوئی جبکہ 10 گرام چاندی 438 روپے سستی ہو کر 5 ہزار 641 روپے کی سطح پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں:’’پٹرول مزید 62روپے سستا‘‘وقت سے پہلے ہی اچھی خبر آ گئی
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی جہاں سونا 104 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 98 ڈالر فی اونس پر آگیا جبکہ چاندی کی قیمت 4.861 ڈالر کمی کے بعد 61.853 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں:قومی اسمبلی: فنانس بل کثرت رائے سے منظور ،اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد