دیا مرزا کو سلمان خان کی24 سال قبل کی گئی خوفناک پیشگوئی یاد آگئی

Jun 23, 2026 | 11:49:AM
دیا مرزا کو سلمان خان کی24 سال قبل کی گئی خوفناک پیشگوئی یاد آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیا مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان نے 24 سال پہلے ایک ایسی پیشگوئی کی تھی جسے سن کر میں خوفزدہ ہو گئی تھی۔

دیا مرزا نے حال ہی میں ہدایت کارہ فرح خان کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

شو کے دوران جب فرح خان دیا مرزا کو سلمان خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی تجویز دی تو انہوں نے جواب دیا کہ اب سلمان خان کم عمر اداکاراؤں کے ساتھ کام کر رہے ہیں،یہ جواب سن کر فرح خان نے کہا کہ سلمان خان ابھی چترانگدا سنگھ کے ساتھ بھی تو کام کر رہے ہیں۔

جس پر دیا مرزا نے ہنستے ہوئے بتایا کہ دراصل سلمان خان نے مجھے 2002ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’’تم کو نہ بھول پائیں گے‘‘ کے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران کہا تھا کہ دیکھنا ایک دن تم میری ماں کا کردار ادا کرو گی اور اس وقت میری عمر صرف 19 سال تھی۔

مزید پڑھیں:نامور گلوکار طارق طافو انتقال کر گئے

انہوں نے بتایا کہ میں سلمان خان کی یہ پیشگوئی سن کر بہت خوفزدہ ہو گئی تھی،اداکارہ نے بتایا کہ میں، راجپال یادو اور سلمان خان بیٹھے اپنے سین کی شوٹنگ کا انتظار کر رہے تھے، اس فلم میں سلمان خان کی ماں کا کردار ایک ایسی خاتون ادا کر رہی تھیں، جن کا ایک نومولود بچہ تھا اور وہ بہت زیادہ عمر کی بھی نہیں تھیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میں نے سلمان خان سے کہا کہ یہ آپ کی ماں کا کردار ادا کر رہی ہے  اور ان کے ہاں ابھی ایک بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ عمر میں کافی چھوٹی ہیں، میری یہ بات سن کر سلمان خان نے کہا کہ آپ پریشان مت ہوں، یہ آپ کے ساتھ بھی ہو گا