خطے میں کشیدہ صورتحال:مصر ایئر نے قاہرہ سے خلیجی ممالک کی تمام پروازیں معطل کر دیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) مصر کی قومی فضائی کمپنی ایجپٹ ایئر نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ قاہرہ سے خلیجی ممالک کے لیے جانے والی تمام پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔
فیصلہ خطے میں جاری کشیدگی اور کئی ممالک کی فضائی حدود کی بندش کے پیشِ نظر کیا گیا ہے،ایجپٹ ایئر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ خطے میں جاری واقعات اور خلیج کے متعدد ممالک کی فضائی حدود کی بندش کے باعث، قاہرہ ایئرپورٹ سے خلیجی شہروں کے لیے اور وہاں سے قاہرہ آنے والی تمام پروازیں تاحکمِ ثانی منسوخ کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صدرٹرمپ مزید فوجی تنازع نہیں چاہتے، ایران کی جوابی کارروائی پر وائٹ ہاؤس کا ردعمل