سندھ ہائیکورٹ : بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

Jun 23, 2025 | 21:38:PM
سندھ ہائیکورٹ : بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے 53 کروڑ کے بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست ضمانت پر وکیل کو تیاری کیلئے وقت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں 53 کروڑ کے بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔نجی کمپنی وکیل بیرسٹر اسد اشفاق نے مؤقف اختیار کیا کہ ہمیں تیاری کیلئے وقت دیا جائے، جس پر عدالت نے  مہلت دیتے ہوئے سماعت 30 جون تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ استغاثہ کے مطابق ملزم عاطف خان پر الزام ہے کہ اس نے امتیاز اور فیصل کے ساتھ ملکر فراڈ  کیا۔ ملزمان نے نجی کمپنی کو 53 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔ اداکارہ نادیہ حسین فراڈ کیس میں پہلے ہی ضمانت پر ہیں، جبکہ انکے خاوند عاطف خان نے سندھ ہائیکورٹ میں ضمانت کیلئے درخواست کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری کا پورٹ قاسم پر برآمدکنندگان کے چارجز میں 50 فیصد کمی کا اعلان