بانی پی ٹی آئی سےملاقات، کل 6 وکلا اڈیالہ جیل میں ملیں گے

Jun 23, 2025 | 18:49:PM
بانی پی ٹی آئی سےملاقات، کل 6 وکلا اڈیالہ جیل میں ملیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)بانی پاکستان تحریک انصاف ے سلمان اکرم راجہ کی سربراہی میں6 وکلا اڈیالہ جیل  میں ملنے آئیں گے۔فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی۔

تفصیلات کے  مطابق منگل کو بانی پی ٹی آئی سے وکلا اور فیملی ممبران کا اڈیالہ جیل  میں ملاقات کادن ہے اور بانی پی ٹی آئی سے سلمان اکرم راجہ کی سربراہی میں چھ وکلا ملنے آئیں گے کوارڈینیٹر انتظار حسین پنجھوتھ نے چھ وکلا کے ناموں کی  فہرست جیل حکام کو بھجوا دی ۔جس میں سلمان اکرم راجا بیرسٹر سیف۔ علی زمان،نعیم حیدر پنجھوتھ ۔ نیاز اللہ نیازی اور ظہیر عباس کا نام فہرست میں شامل ہے ۔ اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے بہنیں اور بشری بی بی کی بیٹی اور بھابھی کی آمد بھی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی میں عالمی معیار کے مطابق تدریسی عمل کو فروغ دیا جائے، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری