سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی،ڈالر سستا ہو گیا

Jun 23, 2025 | 10:31:AM
سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی،ڈالر سستا ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزشدید مندی کا رجحان دیکھاجارہاہے اور انڈیکس نے تین نفسیاتی حدیں کھو دیں ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روزپاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی رجحان دیکھا گیا، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 2045 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 977 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 20 ہزار 23 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:عمان میں یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 283 روپے 60 پیسے کاہوگیاہے۔