ایرانی جوہری تنصیبات کا معائنہ ممکن ہے:سربراہ آئی اے ای اے

Jun 23, 2025 | 00:42:AM
 ایرانی جوہری تنصیبات کا معائنہ ممکن ہے:سربراہ آئی اے ای اے
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سربراہ آئی اے ای اے رافیل گروسی نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات کا معائنہ ممکن ہے،ایران ،اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کو امن کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ امن کوراستہ نہ دیا گیا تو مزید تباہی اور بربادی ہوگی،مذاکرات اور امن کو اب بھی ایک موقع دیا جاسکتا ہے۔

 رافیل گروسی  کے مطابق آئی اے ای اے فردو کے مقام پرنقصانات کی تصدیق کرنے کی پوزیشن میں نہیں،نطنز کے مقام پرنیوکلیئرپلانٹ کونشانہ بنایا گیا ہے۔

سربراہ آئی اے ای اے کے مطابق آئی اے ای اے ایران میں اپنے نمائندے بھیجنے کیلئے تیار ہے،جتنے ایٹمی ہتھیار ہوں گے دنیا اتنی ہی غیرمحفوظ ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ تمام فریقین سے ایٹمی تنصیبات کے تحفظ پربات چیت کیلئے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :قومی سلامتی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس کل طلب