عذیر بلوچ کو سنٹرل جیل سے سب جیل منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن چیلنج

Jun 23, 2023 | 14:51:PM
عذیر بلوچ کو سنٹرل جیل سے سب جیل منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن چیلنج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ممتاز جمالی)عذیر بلوچ کو سنٹرل جیل سے سب جیل منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن چیلنج کردیا گیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے سندھ حکومت ،آئی جی جیل خانہ جات،سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل کو نوٹس جاری کرکے فریقین سے 13 جولائی تک جواب طلب کرلیا ۔

 وکیل درخواست گزار حیدر فاروق کا کہنا تھا کہ عذیر بلوچ 2016 سے جیل کی سلاخوں کو پیچھے ہے ،خدشہ ہے کہ عذیر بلوچ کو سب جیل سے کورٹ لے جاتے ہوئے قتل نہ کردیا جائے،درخواست گزار ثمینہ کا موقف تھا کہ 9 جون 2020 کو سکیورٹی وجوہات کی بناء پر عذیر بلوچ کو سینٹرل جیل سے سب جیل میٹھا رام منتقل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری ہوا تھا ،سب جیل میٹھا رام میں عذیر بلوچ کو بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی جارہی ہیں ،عذیر بلوچ کو ایک تنگ سے چھوٹے کمرے میں بغیر پنکھے کے بند کیا ہوا ہے ۔

وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ مہینہ میں ایک دن اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دی جاتی ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ عذیر بلوچ کو سب جیل منتقل کرنے کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیا جائے،عذیر بلوچ کو تمام بنیادی سہولیات اور سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔