پنجاب حکومت سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر مہربان

Jun 23, 2022 | 17:12:PM
حمزہ شہباز ، مہربان
کیپشن: حمزہ شہبازاور عثمان بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)پنجاب حکومت سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر مہربان ہوگئی ۔عثمان بزدار کو مراعات کیلئے بھیجی گئی سمری منظورکرلی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ نے سابق وزیراعلی سردار عثمان بزدار کو مراعات کی منظوری کے لئے بھیجی گئی سمری منظور کر لی ۔سابق وزیراعلی سردار عثمان بزدار کو ایلیٹ پولیس کی دو گاڑیوں سمیت مناسب سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔سابق وزیراعلی عثمان بزدار کوکو پانچ پرسنل اسٹاف پر مبنی عملہ فراہم کیا جائے گا۔عملے کے ان پانچ افراد میں سے دو کم سے کم گریڈ سترہ کے افسران ہوں گے ۔سابق وزیراعلی اور ان کے اہلخانہ کو طبی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔سابق وزیراعلی اور ان کی فیملی پنجاب حکومت کے تمام ریسٹ ہاو¿سز استعمال کر سکیں گے ۔ حکومت کی متعین کردہ دیگر مراعات اور سہولیات بھی سابق وزیراعلی اور ان کی فیملی کو دی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:ضمنی الیکشن کے دوران لڑائی جھگڑا کیس،پی ٹی آئی اور ن لیگی رہنما مشکل میں پھنس گئے

علی رامے

علی رامے سٹی نیوز نیٹ ورک سے وابستہ ایک سینئر تحقیقاتی رپورٹر ہیں۔ وہ 2013 سے اس گروپ سے وابستہ ہیں اور بنیادی طور پر پنجاب حکومت کے ماتحت محکموں میں تحقیقاتی اور دلچسپ  اسٹوریز کا احاطہ کرتے ہیں۔