ضمنی الیکشن کے دوران لڑائی جھگڑا کیس،پی ٹی آئی اور ن لیگی رہنما مشکل میں پھنس گئے

Jun 23, 2022 | 16:01:PM
ضمنی الیکشن کے دوران لڑائی جھگڑا کیس،پی ٹی آئی اور ن لیگی رہنما مشکل میں پھنس گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) الیکشن کمیشن میں لاہور کے حلقہ پی پی 167 ضمنی الیکشن کے دوران لڑائی جھگڑے کے معاملے پر کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے  سماعت کی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار نذیر چوہان اور سی سی پی او لاہور الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوئے۔ واقعے پر سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بریفنگ دی۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس نے واقعے کا مقدمے میں موثر دفعات شامل نہیں کیں،چیف الیکشن کمشنر نے پوچھا کہ کیا تحریک انصاف کے امیدوار پیش ہوئے ہیں؟ ان کو بتایا گیا کہ شبیر احمد گجر آج پیش نہیں ہوئے۔

سپیشل سیکرٹری نے امن وامان کی صورتحال خراب کرنے پر قوانین بارے الیکشن کمیشن کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ واقعے ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے،ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سی سی پی او کو ہدایت کرے کہ واقعے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے۔  واقعے میں ملوث امیدوار نااہل بھی ہوسکتے ہیں،واقعے میں ملوث کوئی بھی امیدوار 2 سال کے لئے نااہل ہوسکتا ہے،ڈی جی لا کا اپنی بریفنگ میں کہنا تھا کہ انتخابات میں ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کرنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا کام انتخابات کو شفاف اور پر امن بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیںافسوسناک خبر،جماعت اسلامی کے رہنما کے گھر پر دستی بم حملہ

چیف الیکشن کمشنر نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ الیکشن حکام کا کام صرف 2 لائنیں لکھ کر آگاہ کرنا نہیں ہے۔ الیکشن میں انتخابی عملے کی غفلت ہرگز برداشت نہیں ہوگی۔

سی سی پی او لاہور نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ اس واقعے کا پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ واقعے میں ن لیگ اور تحریک اںصاف کے دو کارکن زخمی ہوئے۔ اسلحے کی نمائش پر پابندی اور دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے۔ جھگڑے کے بعد بلا تفریق کارروائی اور گرفتاریاں کیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے سی سی پی او لاہور کو واقعے کی تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جن حلقوں میں الیکشن ہے امن و امان قائم رہے۔ کوئی کتنا بھی بااثر ہو امن وامان اور شفاف الیکشن یقینی بنائیں۔ انتخابی عملے کے حوالے سے کوئی غفلت دیکھیں تو الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں،  سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن  کا کہنا تھا کہ حلقے کے دونوں امیدوار شبیر گجر اور نذیر چوہان کو نااہل بھی قرار دیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   توانائی بچت مہم ،اسٹیٹ بینک سے بڑی خبر آ گئی

لیگی رہنما نذیر چوہان  نے  کہا کہ الیکشن کمیشن سے گزارش کی کہ گناہ گار کو قانون کے کٹہرے میں لائیں اوراس کیس کو مثال بنا دیں، الیکشن کمیشن جو بھی فیصلہ کرے قبول کروں گا۔ میرے پاس کوئی اسلحہ نہیں تھا میں گاڑی کے اندر بیٹھا تھا کہ حملہ ہو گیا۔