افسوسناک خبر،جماعت اسلامی کے رہنما کے گھر پر دستی بم حملہ

Jun 23, 2022 | 14:38:PM
بڑی  خبر،جماعت اسلامی کے رہنما کے گھر پر دستی بم حملہ
کیپشن: دستی بم حملہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں جماعت اسلامی کے رہنما کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم حملہ کیا گیا، 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔

پشاور پولیس کے مطابق ملزموں نے دستی بم جماعتِ اسلامی کے ضلعی رہنماء حاجی نیاز کے گھر میں پھینکا ،تینوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ نامعلوم ملزموں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا ہے،ملزموں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

 یہ بھی پڑھیں:   توانائی بچت مہم ،اسٹیٹ بینک سے بڑی خبر آ گئی