سنجے دت کی نئی فلم میں پہلی جھلک سوشل میڈیا پر وائرل

Jun 23, 2022 | 15:24:PM
فائل فوٹو
کیپشن: سنجے دت کی نئی فلم میں پہلی جھلک سوشل میڈیا پر وائرل
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے مشہور اداکار سنجے دت  نے  اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر آنے والی نئی فلم شمشیرا میں اپنے کردار’’دروگا شدھ سنگھ‘‘ کا پوسٹر جاری کیا ہے جس کے بعد سے ان کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ  بنا ہوا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ’یش راج فلمز‘ نے رنبیر کپور کی فلم ’شمشیرا‘ کا پہلا پوسٹر جاری کیا تھا جس میں رنبیر کپور کو بڑھے ہوئے بال اور ہاتھوں میں کلہاڑی پکڑے دکھایا گیا تھا  لیکن اب جو آ فیشل ٹریلر جاری کیا گیا ہے اس میں سنجے دت کے کردار کی  جھلک بھی سامنے آ ئی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Sanjay Dutt (@duttsanjay)

 فلم کے ٹیزر کو سنجے دت  نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شمشیرا میں اپنے کردار کا پوسٹر شیئر کیا ہے اس پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے بتایا کہ وہ’ دروگا شدھ سنگھ‘ نامی ایک پولیس افسر کا منفی کردار ادا کر رہے ہیں  جس کو آپ کل ٹریلر ریلیز ہونے پر دیکھ سکیں گے۔

View this post on Instagram

A post shared by Sanjay Dutt (@duttsanjay)

کہا جا رہا ہے کہ سنجے دت اس فلم میں ولن کا کردار ادا کریں گے اور ان کا یہ کردار بالی ووڈ کے بڑے بڑے منفی کرداروں پر بھی بھاری ہوگاجبکہ ایکشن سے بھرپور اس فلم میں رنبیر کپور قبیلے کے محافظ اور جنگجو کا کردار ادا کریں گے ۔

یاد رہے کہ یہ فلم 2022 میں ریلیز ہونی تھی لیکن عالمی وبا کی وجہ سے نہیں ہو سکی اب یہ سینیما گھروں کی زینت بننے کے لیے تیار ہیں۔