گن پوائنٹ پر میٹرک کی طالبہ  اغوا

Jun 23, 2022 | 13:42:PM
گن پوائنٹ پر میٹرک کی طالبہ  اغوا
کیپشن: طالبہ  اغوا(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز ) لاہور کے علاقے نشتر ٹاؤن سے 14 سالہ لڑکی کو گھر میں گھس کر  گن پوائنٹ پر  اغوا کرلیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق  گزشتہ روز لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں 3 مسلح ملزم گھر میں گھسے  اور اہلخانہ  کو اسلحے کے زور پر ایک کمرے میں بند کر دیا جس کے بعد ملزموں نے  14 سالہ لڑکی کو اغواء کرلیا۔  

مغویہ مقامی سکول میں میٹرک کی طالبہ  تھی جو اہلخانہ کے ہمراہ نشتر ٹاؤن میں ہی رہائش پزیر تھی ۔

یہ بھی پڑھیںشادی بربادی میں تبدیل،بینڈ والوں کے پیسے پر دوخاندان لڑ پڑے

 واقعے کے وقت لڑکی گھر پر ہی موجود تھی ، اغواء کار لڑکی کو رکشے میں  بٹھا کر فرار ہوئے ،اہل خانہ کی شکایت پر تھانہ  نشتر ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی  ۔