شہر قائد میں افسوسناک واقعہ،جھیل میں 6 افراد ڈو ب  گئے

Jun 23, 2022 | 10:33:AM
شہر قائد میں افسوسناک واقعہ. جھیل میں 6 افراد ڈو ب  گئے
کیپشن: جھیل میں 6 افراد ڈو ب  گئے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) شہر قائد میں افسوسناک واقعہ، بوٹ بیسن بے نظیر بھٹو پارک کے قریب جھیل میں 6 افراد ڈو ب  گئے.

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 17سالہ سیف اللہ نامی نوجوان جھیل میں ڈوب گیا جسے  ڈھونڈنے کے لئے 5 افراد نے جھیل میں چھلانگ لگائی جو جھیل میں ڈوب گئے،ایک شخص کی لاش اور دو کو بے ہوشی  کی حالت میں نکال لیا گیا۔

 ریسکیو نے سرچ آپریشن روکنے پر  ڈوبنے والوں کے ورثا نے مائی کلاچی روڈ پر دھرنا  دیا ،بوٹ بیسن چورنگی اور مائی کلاچی روڈ پر ٹریفک معطل  رہی ،پورٹ جانے والے ٹریلر اور ٹرکوں کی قطاریں لگ گئیں۔

 یہ بھی پڑھیں: گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں کے حوالے اہم خبر آ گئی