پارلیمنٹ تحلیل، نئے انتخابات کا اعلان

Jun 23, 2022 | 09:18:AM
کویٹ, پارلیمنٹ تحلیل, نئے انتخابات, اعلان
کیپشن: ’حکومت انتخابات میں مداخلت کرے گی اور نہ پارلیمنٹ کے آئندہ سپیکر کے انتخاب میں’ ولی عہد/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کویتی ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے کویتی پارلیمنٹ تحلیل کرنے اور اور آئندہ چند ماہ میں نئے انتخابات کا اعلان کیا ہے۔

عاجل ویب کے مطابق کویتی ولی عہد نے امیر کویت کی نیابت کرتے ہوئے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’ کویت ملکی استحکام ، عوام کی خوشحالی اور اتحاد و سالمیت کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے‘۔ 

یہ بھی پڑھیں:6.1 شدت کا ہولناک زلزلہ: 950 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے

 ولی عہد نے کہا کہ ’حکومت انتخابات میں مداخلت کرے گی اور نہ پارلیمنٹ کے آئندہ سپیکر کے انتخاب میں کوئی دخل دے گی‘۔

کویتی ولی عہد نے کہا کہ’ ہمارے شہری مقننہ اور انتظامیہ دونوں اداروں کے کام سے مطمئن نہیں ہیں۔ انتظامیہ اور مقننہ کے درمیان تعلقات میں بگاڑ سے دونوں ریاستی ادارے معطل ہوگئے۔ ایسی سرگرمیاں ہورہی ہیں جو قومی اتحاد کے لیے خطرہ اورعوامی مفادات کے منافی ہیں‘۔

شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے عوام سے اپیل کی کہ ’وہ امیر کویت کا ساتھ دیں۔ آئندہ مرحلے کا تقاضا ہے کہ عوام پارلیمنٹ کے لیے ایسے نمائندوں کا انتخاب کریں جو صحیح معنوں میں ان کے ترجمان ہوں‘۔