6.1 شدت کا ہولناک زلزلہ: 950 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے

Jun 22, 2022 | 11:14:AM
زلزلہ, افغانستان, گھر ومکانات تباہ, ایمرجنسی نافذ
کیپشن: متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) افغان دارالحکومت کابل سمیت دیگر شہروں میں خوفناک زلزلے نے تباہی مچادی، پکتیا میں زلزلے کے باعث 950سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔

 افغان طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کابل سمیت افغانستان کے مختلف حصوں میں رات گئے 6.1 شدت کا زلزلہ آیا، پکتیا سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں اب تک کی اطلاعات کے مطابق متعدد افراد جاں بحق ہوئے جبکہ سینکڑوں گھر بُری طرح متاثر ہوئے۔

 ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ ننگرہار، لغمان، غزنی، میدان وردک، لوگر، خوست میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے نتیجے میں اب بھی کئی افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:زلزلے کے شدید جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس

اس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب اور پشاور سمیت شمالی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9، گہرائی 40 کلو میٹر تھی، جب کہ زلزلے کا مرکز وسطی افغانستان تھا۔

شہریوں کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 30 سے 40 سیکنڈز تک محسوس کیے گئے، تاحال زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

 واضح رہے کہ چند روز کے دوران پاکستان میں شدید زلزلے کا دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل جمعے کو بھی وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 5.1 شدت کا زلزلہ آیا تھاجس نے خوف وہراس پھیلا دیا تھا۔