سکیورٹی خدشات: ٹانک کے علاقے جنڈولہ میں جمعرات کو کرفیو نافذ

Jul 23, 2025 | 22:50:PM
سکیورٹی خدشات: ٹانک کے علاقے جنڈولہ میں جمعرات کو کرفیو نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلع ٹانک کے سب ڈویژن جنڈولہ میں جمعرات کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

نیم قبائلی علاقہ میں کرفیو کے حوالے سے اعلامیہ ڈی سی کی جانب سے جاری کر دیا گیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹانک کے سب ڈویژن جنڈولہ میں کل صبح 6 تا شام 7 بجے کرفیو نافذ رہے گیا ۔

ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کرفیو میں تمام تجارتی مراکز اور دکانیں بند ہوں گی جب کہ اس کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انتظامیہ نے مسافروں کو بھی ہدایت کی ہے کہ کوڑ سے جنڈولہ تک مین شاہراہ اس دودران ہر قسم ٹریفک کے لئے بند رہے گی، شہری گھروں سے نہ نکلیں۔
 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - خیبرپختونخوا
ٹیگز: