گریڈ 19 کے 8صوبائی افسران کی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس میں شمولیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی حکومت نے 8 صوبائی افسروں کو پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس میں شامل کر لیا ہے۔افسران کی شمولیت فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی سفارشات کے تحت ہوئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے افسران کی شمولیت کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، گریڈ 19 کے 8صوبائی افسران کی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس میں شمولیت کی گئی ہے،افسران کا تعلق صوبائی مینجمنٹ سروسز /صوبائی سول سروسز سے ہے،افسران کی شمولیت فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی سفارشات کے تحت ہے، عمر محمد اعظم خان، ڈاکٹر محمد بخش الیاس راجہ،خضر حیات، خالد پرویز، توقیر حیدر کاظمی، شاہ زیب شیخ، محمود الحسن اور ڈاکٹر محمد علی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس میں شامل ہیں۔افسران نوٹیفکیشن کے اجراء کے 15 دن کے اندر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:خبردار،مطالبات مانو ورنہ گھی ملیں بند کر دیں گے، چئیرمینPVMA