خبردار،مطالبات مانو ورنہ گھی ملیں بند کر دیں گے، چئیرمینPVMA
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احسن عباس)چیئرمین پاکستان بناسپتی مینوفیکچرز ایسوسی ایشن شیخ عمر ریحان نے کہا ہے کہ حکومت ایف بی آر کو دئیے گئے اختیارات 48 گھنٹوں میں ٹھیک کرے،مطالبات نہ مانے تو ملک بھر کی گھی ملیں غیر معینہ مدت کیلئے بند کردینگے۔
تفصیلا ت کے مطابق چیئرمین پی وی ایم اے نے کہا ہے کہ ایف بی آر کے اضافی اختیارات سے گھی ملوں میں تعینات ایف بی آر کے اہلکار گھی مل اور مل مالکان کو ہراساں کررہے ہیں،ایف بی آر کا مینڈیٹ پیداوار اور خرید وفروخت دیکھنا ہے وہ پچھلے سالوں کو ریکارڈ مانگ کر ہراسگی کررہے ہیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر چیئرمین ایف بی آر کے دفتر پر نیب کا نمائندہ بٹھا دیا جائے تو کیا وہ کام کرسکیں گے،گھی پر 35 فیصد امپورٹ ڈیوٹی ، 10فیصد ایڈوانس ٹیکس لگ گیا ،پہلے 45 فیصد ٹیکس ادا کررہے ہیں ،ہمارا خام مال امپورٹ ہوتا ہے تو ہم پر الگ سے ٹیکس نہیں بنتا ۔
شیخ عمر ریحان نے کہا کہ ہم نے حکومت سے اربوں روپے واپس لینے ہیں،گھی ملوں کے ساڑھے 6 ارب روہے یوٹیلیٹی اسٹورز پر واجب الادا ہیں ۔اسلام آباد میں ہونے والے ایس آئی ایف سی کے ساتھ اجلاس کے باعث آج کی ہڑتال کا اعلان 48 گھنٹوں کے لئیے موخر کیا گیا،جنرل باڈی اجلاس میں تمام ممبران نے فوری ہڑتال کا مینڈیٹ دیا تھا،گھی مل کی صنعت ڈیجیٹل انوائسنگ کے لئیے تیار نہیں ہے۔ڈیجیٹل انوائسنگ کے لئیے پوری انڈسٹری کو ڈیجیٹلائزاد ہونا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:بانی اوربشریٰ بی بی سمیت تمام اسیران کی رہائی کیلئے راستہ نکالا جائے:مسرت جمشید چیمہ