’’اعلیٰ ذلت‘‘ٹرمپ کے اتحادی سابق صدر  کےٹخنوں پر برقی ٹیگ لگا دیا گیا

Jul 23, 2025 | 21:30:PM
’’اعلیٰ ذلت‘‘ٹرمپ کے اتحادی سابق صدر  کےٹخنوں پر برقی ٹیگ لگا دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برازیل کے سابق صدر جائر بولسونارو کے  پائوں میں الیکٹرانک بیڑی ڈال دی گئی۔برازیل کی سپریم کورٹ کے حکم پر  بولسونارو کو الیکٹرانک’ اینکل ٹیگ‘ لگا یا گیا ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے ان پر انٹرویو دینے اور سوشل میڈیا کے استعمال پر بھی پابندی لگا دی۔ بولسونارو نے ٹخنوں کے ٹیگ کو ’’اعلیٰ ذلت‘‘ قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نےجائر بولسونارو کے گھر اور سیاسی ہیڈ کوارٹرز پر چھاپا مارا تھا  اور جائیدادوں کا جائزہ لینے کے بعد سابق صدر کو ٹخنوں کا برقی ٹیگ پہننے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ بولسونارو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اتحادی ہیں۔ ان پر غیر ملکی عہدیداروں سے بات کرنے یا سفارت خانوں سے رجوع کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔سابق صدر پر پابندیاں اس لئے لگائی گئی ہیں کیوں کہ2022 کے صدارتی انتخابات کے نتائج کو کالعدم کرنے کی مبینہ سازش پر ان کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران ان کے ملک سے فرار ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔گزشتہ روز  پولیس اسٹیشن کے باہر اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے بولسونارو نے ٹخنوں کے ٹیگ کو ’’اعلیٰ ذلت‘‘ قرار دیا اور کہا کہ انھوں نےبرازیل سے فرار ہونے کے بارے میں کبھی سوچا بھی نہیں ہے۔سابق صدر نے اپنے خلاف اقدامات کو بزدلی قرار دیا ہے اور کہا کہ انہوں نے ایسا کچھ نہیں کیا جو اس طرح کا سلوک کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خبردار،مطالبات مانو ورنہ  گھی ملیں بند کر دیں گے، چئیرمینPVMA