توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہوگی 

Jul 23, 2025 | 19:52:PM
توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہوگی 
کیپشن: عمران خان، بشریٰ بی بی ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل 10 بجے اڈیالہ جیل میں ہوگی۔ 

سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کیلئے اڈیالہ جیل جائیں گے ۔

بانی پی ٹی آئی کے وکلا کو عدالتی عملہ نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے حوالے سے آگاہ کر دیا ۔

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو توشہ خانہ ٹو کیس میں کل اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو گرفتار کرکےپیش کرنے کاحکم