لانگ مارچ، توڑپھوڑ کیس؛سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: عمران اسماعیل ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آبادنے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے لانگ مارچ ،توڑپھوڑ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،عدالت نے عمران اسماعیل کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے،کیس سے بانی پی ٹی آئی، زرتاج گل و دیگر بری ہو چکے ہیں۔
عمران اسماعیل کے خلاف لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس کی سماعت کل ہوگی،عمران اسماعیل کو تھانہ بارہ کہو میں توڑپھوڑ دفعات کے تحت مقدمہ میں نامزد کیاگیاتھا۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور سمیت پنجاب بھر میں میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز طلبا کے ناموں کا اعلان