لاہور سمیت پنجاب بھر میں میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان

Jul 23, 2025 | 18:31:PM
لاہور سمیت پنجاب بھر میں میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز )لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان اور ساہیوال بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز کے نامون کا اعلان کر دیا۔سیکرٹری و کنٹرولر لاہور بورڈ رضوان نذیر نے پریس کانفرنس کی، رضوان نذیر  نے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کیا، حرم فاطمہ نے 1193 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

نورالہدیٰ اورحاجی ابوذر تنویر نے 1188 نمبر لیکر دوسری پوزیشن لی، محمد علی 1187 نمبرلے کر تیسری پوزیشن پر رہے۔کنٹرولر لاہور بورڈ رضوان نذیر نے کہا کہ نقل کی روک تھام کیلئے اقدامات مثبت رہے، رواں سال رولنمبر سلپ پر کیو آر کوڈ لگا کر پیپر لیے گئے ہیں ، رواں سال 11 ہزار سے زائد سٹاف نے امتحان میں ڈیوٹیاں دیں۔

راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے 2025 جنرل گروپ بوائز کی پہلی تین پوزیشنز کا اعلان کر دیا، الکوثر اسلامک سینٹر فتح جنگ اٹک کے طالب علم محمد حنان سعیدی نے 1031/1200
 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی،  حدیبیہ ایجوکیشنل کمپلیکس، گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول راولپنڈی کے طالب علم  محمد عثمان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

جامعۃ المدینہ عثمان غنی راجہ چوک ڈھوک گنگال راولپنڈی سکول کے طالب علم  محمد احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی، چیئرمین تعلیمی بورڈ اور افسر تعلقات عامہ ارسلان علی چیمہ نے پوزیشن ہولڈرز کو خراج تحسین پیش کیا۔

فیصل آباد میں محمد معیز قمر نے 1189 نمبر کے ساتھ بورڈ میں ٹاپ کیا، ماہم ممتاز نے 1187 نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ میرب ورک نے 1186 نمبر کے ساتھ بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ملتان میں ہارون حامد نے 1193 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، حسنینہ فاطمہ نے 1188 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ حافظہ اشبہ فاطمہ ،میرب فاطمہ، خدیجہ نے 1187 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں :ٹیکس ادانہ کرنے والوں کی گاڑیاں بند ہوں گی