رشوت دو،سامان لے جاؤ!!کسٹم اہلکار کی ویڈیو وائرل

Jul 23, 2023 | 12:37:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) بیرون ملک ڈالر لیجانے کیلئے پہلے کاؤنٹر پہ ڈالرز دو۔ لاہور ائیرپورٹ پر کسٹم اہلکار کی رشوت طلب کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پہ وائرل ہوگئی ہے۔  ویڈیو میں عمران الٰہی کسٹم اہلکار کی مسافر سے تکرار دیکھی جا سکتی ہے۔

کسٹم رولز کے مطابق مسافر 9500 کینڈین ڈالر بیرون ملک نہیں لے جا سکتا۔ اہلکار نے مسافر کو 100ڈالر کے عوض سہولت دینے کی آفر کی۔ جس پر اہلکار نے 100ڈالر نہ دینے پر سارے ڈالرز ضبط کرنے کا کہا۔

مزید پڑھیں:  مون سون بارش،کرنٹ لگنے سے بچی سمیت 3افراد جاں بحق 

لاہور ائیرپورٹ پر کسٹم اہلکار کی رشوت طلب کرنے کی ویڈیو پر اعلیٰ حکام نے ایکشن لے لیا۔  ڈپٹی کلیکٹر کسٹم راجہ بلال نے ویڈیو پر کارروائی کرتے ہوئے اہلکار کو معطل کرکے ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔