عمران خان نے خبردار کردیا

Jul 23, 2022 | 15:13:PM
عمران خان نے خبردار کردیا
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے خبردار کیا ہے کہ عوام سڑکوں پر آسکتے ہیں، سری لنکا والے حالات زیادہ دور نہیں، عوام مافیا کو اپنی لوٹ مار جاری رکھنے نہیں دیں گے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ صرف 3 ماہ میں زرداری اورشریف مافیا نے ملک کو سیاسی اور معاشی طور پر گھٹنوں پر لاکھڑا کیا۔

 عمران خان نے کہا میں پوچھتا ہوں کہ ریاستی ادارے کب تک غیر قانونی جمع کی گئی دولت بچانے کی اجازت دیتے رہیں گے؟ 

ہم سری لنکا کے حالات سے زیادہ دور نہیں جب عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیںق لیگ کے ووٹ شمار ہونے چا ہئیں یا نہیں؟ دوست مزاری کی رولنگ پر ماہرین کی رائے سامنے آ گئی