چودھری شجاعت نے پرویز الٰہی کی حمایت نہ کرنے کی وجہ بتا دی

Jul 23, 2022 | 13:24:PM
چودھری شجاعت نے پرویز الٰہی  کی حمایت نہ کرنے کی وجہ بتا دی
کیپشن: چودھری شجاعت حسین (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے بعد پہلا ردعمل جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ  چودھری پرویز الٰہی میرا وزیراعلیٰ کا امیدوار تھا اور آج بھی ہے اور کل بھی رہے گا لیکن وہ پی ٹی آئی کا امیدوار نہیں بن سکتا۔انہوں نے کہا کہ اداروں کے ساتھ 30 سال سے ایک تعلق رہا ہے.

 چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ کیسے تنقید کرنے والوں کی حمایت کر سکتا ہوں۔ انہیں اداروں کی وجہ سے پاکستان میں استحکام ہے۔ تمام جماعتوں کے لیڈران اپنے ذاتی مفادات اور ذاتی سوچ کو بالائے طاق رکھیں تاکہ ملک مزید بحرانوں کا شکار نہ ہوں، سیاسی مخالفت کو ذاتی مخالفت بنا کر غلط معنی نکالنے کی کوشش نہ کریں جس کو بھی اقتدار میں آنے کا موقع ملے وہ سیاسی مخالفین کے پاس جائے، ملک کے بہتر مفاد کیلئے مل بیٹھ کر مشاورت سے آگے بڑھیں،ملک کو مسائل سے نکالنے کےلئے سب کو مل جل کر کام کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ق لیگ کے ووٹ شمار ہونے چا ہئیں یا نہیں؟ دوست مزاری کی رولنگ پر ماہرین کی رائے سامنے آ گئی