وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب، شیخ رشید کا ردعمل بھی آ گیا

Jul 23, 2022 | 11:29:AM
وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب، شیخ رشید کا ردعمل بھی آ گیا
کیپشن: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز )سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں ہونے والے وزیراعلیٰ کے الیکشن پر رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں سارا کام پلاننگ کے تحت ہوا ، ان کی جیت بھی ان کی ہار ہے ،مخالفین کی سازشوں سے عوام واقف ہو چکے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کا کہناتھا کہ 2خاندانوں میں لڑائی شریف خاندان کیلئے بھی پیغام ہے، اقتدارکے بھوکوں کاجمعہ بازار اپنے کیسزسے بچنے کیلئے ہے، قوم دیکھ لے نوازشریف اورآصف زرداری ایک ہیں، فضل الرحمان خانہ جنگی کے بیان دے رہے ہیں،اس طرح کے بیان سمجھ سے بالاتر ہے۔

یہ بھی پڑھیںحکومت نے عوام کو بڑاجھٹکا دیدیا،بجلی پھر مہنگی

یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں چودھری پرویز الہیٰ نے 186 ووٹ حاصل کیئے لیکن چودھری شجاعت حسین کے خط کے کے بعد ڈپٹی سپیکر نے ق لیگ کے 10 ووٹ شمار نہ کرنے کی رولنگ دی اور چودھری پرویز الہیٰ 186 ووٹ لے کر بھی ہار گئے جبکہ حمزہ شہبازشریف نے 179 ووٹ حاصل کیئے اور وہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہو گئے ۔