کورونا سے مزید 2 افرادجاں بحق،693 نئے مریض سامنے آ گئے

Jul 23, 2022 | 10:11:AM
 کورونا سے مزید 2 افرادجاں بحق،693 نئے مریض سامنے آ گئے
کیپشن: کورونا اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ملک میں چند دنوں سے کورونا کی شرح 3 فیصد تک برقرار ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا سے مزید 2 افرادجان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

قومی ادارہ برائے صحت کے جاری کردہ عداد و شمار کے  مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا  کی تشخیص کیلئے 23 ہزار  423 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 693 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی، 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 2.96 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ عالمی وبا میں مبتلا 180 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔