حیدرآباد:ٹرانسفارمر پھٹنے کا واقعہ،5افراد جاں بحق،2 کی حالت  تشویشناک

Jul 23, 2021 | 10:37:AM
حیدرآباد:ٹرانسفارمر پھٹنے کا واقعہ،5افراد جاں بحق،2 کی حالت  تشویشناک
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 8 میں ٹرانسفارمر پھٹنے کے سبب جھلس کر جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہوگئی، دو زخمیوں کی حالت مزید تشویش ناک بتائی جارہی ہے ، جاں بحق افراد کی میتیں کراچی سے لطیف آباد منتقل کی جارہی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق حیسکو کی ناقص کارکردگی اور لاپرواہی نے حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں عید کی خوشیوں کو ماتم میں تبدیل کردیا ، لطیف آباد نمبر 8 میں گزشتہ روز افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس میں 16 افراد جھلس کر زخمی ہوئے اور پانچ افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کراچی میں دم توڑ گئے ۔جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ مقامی افراد کس طرح متاثرہ افرادکے جسم پر لگی آگ بھجارہے ہیں، کچھ ہفتے قبل بھی اسلام آباد کے علاقے میں ٹرانسفارمر پھٹنے کے واقعہ میں تین افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں.  
 حیسکو چیف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئےمتعلقہ عملے و افسران کو معطل کرکے انکوائری کرنے کے احکامات تو دے دیئے ہیں لیکن مکینوں کے مطابق حیسکو کی ناقص حکمت عملی کے سبب اس طرح کے واقعات رونما ہورہے ہیں جس کے سبب انسانی زندگیاں ضائع ہورہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا نے طالبان پر فضائی حملے شروع کر دیئے،ترجمان پینٹاگون کی تصدیق