امریکا نے طالبان پر فضائی حملے شروع کر دیئے،ترجمان پینٹاگون کی تصدیق

Jul 23, 2021 | 09:39:AM
امریکا نے طالبان پر فضائی حملے شروع کر دیئے،ترجمان پینٹاگون کی تصدیق
کیپشن: پینٹاگون کے ترجمان جان کربی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے افغان آرمڈ فورسز  کی مدد کرنے اور طالبان کو پسپا کرنے کی خاطر فضائی حملے شروع کر دیئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان افواج کی مدد کے لئے فضائی حملے جاری رہیں گے۔  تاہم جان کربی نے حملوں کے حوالے سے کوئی تفصیل نہیں بتائی۔ واضح رہے کہ امریکی وزیر دفاع اور جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے قبل ازیں ایک بریفنگ کے دوران امکان ظاہر کیا تھا کہ افغان طالبان جلد ہی پورے ملک پر قابض ہوسکتے ہیں۔دوسری جانب  افغانستان میں عید کے دوسرے روز حالات نسبتاً پرامن رہے، غزنی اور قندھار سمیت کئی بڑے شہروں میں طالبان اور افغان سکیورٹی فورسز کی بندوقیں تقریباً خاموش رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز میں کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی، آئسولیشن ختم،ٹریننگ شروع