چیئرمین ایم کیو ایم کا سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کیلئے وزیراعظم کو خط
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چیئرمین ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سانحہ گل پلازہ پر پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ کے تحت اعلی سطحی تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کو خط بھیج دیا۔
چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سات روز گزر جانے کے بعد اب تک کئی لوگ گمشدہ ہیں، لواحقین کو اپنے پیاروں کی لاشیں نہیں ملیں۔
انھوں نے کہا کہ 12 ہزار سے زائد خاندان اس آتشزدگی کے واقعے میں براہ راست متاثر ہوئے ہیں، آتشزدگی میں 100 سے زائد افراد کی ہلاکت و مالی نقصانات کی براہ راست ذمہ دار سندھ حکومت، صوبائی محکمے اور بلدیاتی ادارے ہیں۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ حکومت، میئر کراچی، ایس بی سی اے، ادارہ ترقیاتی کراچی اور منسلک صوبائی و شہری محکمے مجرمانہ غفلت کے مرتکب ہوئے ہیں۔
انھوں نے خط میں موقف اپنایا کہ وفاق پاکستان ’’سانحہ گل پلازہ انکوائری کمیشن‘‘ کے نام سے اعلی سطحی غیر جانبدارانہ اور شفاف کمیشن تشکیل دے جو حقائق سے پردہ اٹھائے اور مجرموں کو تعین کرے۔
خط میں کمیشن میں ایف آئی اے، نیب، این ڈی ایم اے، ایم آئی، آئی ایس آئی، اسٹیٹ بنک، نیسپاک سمیت پروفیشنلز کو شامل کرنے کا مطالبہ، وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر ریسکیو اور ریلیف کے انتظامات سنبھالیں، تاکہ انسانی اعضا اور قیمتی اشیاء محفوظ رہ سکیں۔
خالد مقبول صدیقی نے موقف اپنایا کہ وفاق کے زیر انتظام "ریلیف اور بحالی فنڈ" قائم کیا جائے تاکہ لواحقین اور متاثرین کی مالی مدد کی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں :پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس:اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود3 بلز منظور