آئندہ جیالا وزیر اعلیٰ ہو گا،خیبر پختونخوا میں نوجوانوں کو حقوق دیں گے: فیصل کریم کنڈی

Jan 23, 2026 | 19:11:PM
 آئندہ جیالا وزیر اعلیٰ ہو گا،خیبر پختونخوا میں نوجوانوں کو حقوق دیں گے: فیصل کریم کنڈی
کیپشن: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی مالاکنڈ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پورے صوبے میں نوجوانوں کو حقوق دیں گے ،آئندہ جیالا وزیر اعلیٰ ہو گا۔ 
درگئی مالاکنڈ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے نوجوانوں سے جھوٹے وعدے کیے، 13 سالہ حکومت نے صوبے کو برباد کیا، ایک بھی سٹیڈیم نہیں بنایا گیا۔

اُنہوں نے کہا کہ  پی ٹی آئی دکھائے کہاں گھر، ڈیم اور دیگر منصوبے شروع ہوئے، پاک فوج نے ہندوستان کو تاریخی شکست دی، ہندوستان کو شکست کے بعد گرین پاسپورٹ کی عزت میں اضافہ ہوا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ہر غریب کے لیے ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ2008 میں امن قائم کیا تھا، پاکستانی پرچم کو بلند کیا، پشتون کا کام رونا نہیں، لڑنا ہے، گالم گلوچ سے نہیں، مقدمہ لڑنے سے صوبے کے حقوق ملتے ہیں، امپورٹڈ اپوزیشن لیڈر لایا گیا، پورے صوبے میں نوجوانوں کو حقوق دیں گے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پختونخواکی یونیورسٹیوں میں بھی لیپ ٹاپ تقسیم ہونا چاہیے، پنجاب حکومت صوبے کو آٹے کے بحران سے نکالے، ہم کم قیمت بجلی، تمباکو اور معدنیات ریاستی سطح پر دے رہے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ آٹے کے بحران کے حوالے سے وزیراعظم نوٹس لیں، پارٹی میں سزا و جزا کے اصول پر آگے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : چترال میں برفانی تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق