نجی سکولوں پر نئی پابندی عائد

Jan 23, 2026 | 18:08:PM
نجی سکولوں پر نئی پابندی عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام نجی  سکولوں پر پابندی عائد کی ہے کہ والدین کو کسی مخصوص دکان سے کتابیں اور یونیفارم خریدنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے تمام نجی اسکولوں کو والدین پر کتابیں، یونیفارم اور دیگر اسکول آئٹمز کسی خاص دکان سے خریدنے کے لیے پابند نہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

اس حوالے سے باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس میں کہا کوئی بھی نجی سکول والدین کو مخصوص دکان یا وینڈر سے کتابیں، یونیفارم، جوتے، کاپیاں یا دیگر تعلیمی سامان خریدنے پر مجبور نہیں کر سکتا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ والدین کو کسی بھی قسم کی خریداری کے لیے پابند کرنا نجی سکولوں کے قوانین کے خلاف ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی نجی سکول والدین پر دباؤ ڈالے یا کسی مخصوص دکان سے سامان خریدنے کی شرط عائد کرے تو والدین اس کی شکایت اپنے ضلع کی متعلقہ ایجوکیشن اتھارٹی میں درج کرا سکتے ہیں۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے نجی اسکولوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :  پی ٹی آئی ممبران اسمبلی کا پارلیمنٹ ہاؤس میں جھگڑا،ویڈیو وائرل