سولرپینلزکی قیمتوں میں 10روپےفی واٹ کےحساب سےاضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہد سپرا )لاہور کی مارکیٹ میں سولرپینلزکی قیمتوں میں اضافہ ہوناشروع ہو گیا،سولرپینلزکی قیمتوں میں 10روپےفی واٹ کےحساب سےاضافہ ریکارڈکیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق سولرپینلزکی قیمت 30روپےسےبڑھ کر40روپےفی واٹ تک پہنچ گئی،سولرپینلزکی قیمتیں بڑھنےسےسسٹم کی قیمت میں 2لاکھ روپےتک کااضافہ ہو گیا
5کلوواٹ سسٹم کی قیمت 6لاکھ 50ہزارروپے ،7کلوواٹ سسٹم کی قیمت 7لاکھ 50ہزارروپےمقررکردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:بارشیں اور شدید برفباری،تعلیمی اداروں میں چھٹیاں
10کلوواٹ سسٹم 11 لاکھ ، 12کلوواٹ سسٹم کی قیمت 12لاکھ 50ہزار مقرر کی گئی ۔
15کلوواٹ سسٹم کی قیمت 15لاکھ روپے مقرر کی گئی،مذکورہ قیمتیں آن گرڈ سسٹم کی بنیاد پر متعین کی گئیں،ہائبرڈسسٹم کیلئےبیٹریوں کی اضافی قیمت ادا کرنا پڑے گی ۔