جاوید بٹ قتل کیس؛ امیر فتح کی عبوری ضمانت کنفرم ہونے کا تحریری فیصلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ملک اشرف)طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے ملزم امیر فتح کی عبوری درخواست ضمانت کنفرم ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
جسٹس محمد امجد رفیق نے عبوری درخواست ضمانت پر 5 صفحات کا تحریری حکم جاری کیا۔
فیصلے کے مطابق مدعی مقدمہ موقع کا گواہ نہیں، زخمی نے مدعی کو کال کر کے وقوعہ کے بارے میں بتایا ،مدعی خود موقع پر موجود نہیں تھا۔
فیصلہ کے مطابق علاقہ میں سیف سٹی کیمرے ہونے کے باوجود پولیس تفتیش کے مطابق ملزم نظر نہیں آرہا،وقوعہ دو بجے ہوا جبکہ مقدمے کی ایف آئی آر چار بج کر 40 منٹ پر ہوئی،پانچ گھنٹے کی تاخیر سے زخمی کاسات بج کر 15 منٹ پر ڈاکٹری معائنہ ہوا، زخمی نے ڈاکٹر کے سامنے ملزم امیر فتح یا دیگر ملزمان پر زخمی کرنے کا الزام نہیں لگایا۔
فیصلے کے مطابق پولیس نے موبائل ریکوری کے لیے گرفتاری کےلئے ملزم کی ضمانت منسوخی کی استدعا کی ،پولیس کی ضمانت منسوخی کی استدعا سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں مسترد کی گئی ،وکیل صفائی کے مطابق زخمی خاتون ملزم کو شناخت نہ کرتی ہے، سابق دشمنی کی بناء پر ملزم کو ملوث کیا گیا،ملزم پر قتل کیس مزید انکوائری کا معاملہ ہے،پانچ لاکھ مچلکے کے عوض ملزم کی ضمانت کنفرم کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی؛ سمندر میں کشتی الٹ گئی، دس افراد ڈوب گئے
ملزم امیر فتح کے خلاف تھانہ اچھرہ میں دو ستمبر 2024 کو قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے،مقتول کے بیٹے حمزہ جاوید کی مدعیت میں تھانہ اچھرہ میں مقدمہ درج کروا گیا،پولیس رپورٹ کے مطابق امیر فتح قتل کی پلاننگ اور اعانت جرم کی حد تک ملوث ہے، ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے دو موٹر سائیکل سواروں کے ذریعے کینال روڈ شاہ جمال اچھرہ اشارے پر فائرنگ کروائی ،والد محمد جاوید موقع پر ہلاک والدہ شدید زخمی ہوئیں ، جنہیں سروسز ہسپتال پہنچایا گیا ۔