ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کی شادی کی 21 ویں سالگرہ، وائٹ ہاؤس کی مبارکباد

Jan 23, 2026 | 09:24:AM
ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کی شادی کی 21 ویں سالگرہ، وائٹ ہاؤس کی مبارکباد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ نے 22 جنوری 2025 کو اپنی شادی کی 21ویں سالگرہ منائی، اس موقع پر وائٹ ہاؤس کی جانب سے انہیں مبارکباد بھی دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے بعد ڈیووس، سوئٹزرلینڈ سے واشنگٹن ڈی سی واپس روانہ ہو رہے ہیں اور انہوں نے سالگرہ کے موقع پر خاتونِ اول کے ساتھ عشائیہ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ، جو امریکا کے 45ویں اور 47ویں صدر ہیں، نے 1998 میں نیویارک میں ایک تقریب کے دوران ماڈل میلانیا کناس سے ملاقات کی تھی۔

 دونوں کی شادی 22 جنوری 2005 کو فلوریڈا کے شہر پام بیچ میں واقع ایپسکوپل چرچ آف بیتھیسڈا بائے دی سی میں ہوئی، جس میں 350 مہمانوں نے شرکت کی۔

 بعد ازاں مارا لاگو میں شاندار استقبالیہ دیا گیا،شادی کے موقع پر میلانیا ٹرمپ نے معروف فیشن ڈیزائنر کرسچین ڈائر کا تیار کردہ تقریباً ایک لاکھ ڈالر مالیت کا عروسی لباس زیب تن کیا۔

لباس میں 13 فٹ طویل ٹرین اور 16 فٹ لمبا گھونگھٹ شامل تھا، اس لباس پر نفیس کڑھائی اور موتیوں کا کام کیا گیا تھا جسے تیار کرنے میں مبینہ طور پر 500 گھنٹے سے زائد وقت لگا۔

مزید پڑھیں:ایران کی جانب بڑی امریکی فورس روانہ، جنگی بحری جہاز اور طیارے شامل

 میڈیا رپورٹس کے مطابق مارا لاگو کے ڈونلڈ جے ٹرمپ بال روم کو 10 ہزار پھولوں سے سجایا گیا تھا، جبکہ مہمانوں کو کیویار اور کرسٹل شیمپین پیش کی گئی۔

 عشائیے میں نفیس پکوان شامل تھے اور تقریب کی سجاوٹ کریم اور سنہری رنگوں کے امتزاج سے کی گئی تھی۔

خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ نے اپنی حالیہ بیسٹ سیلر یادداشت ’میلانیا‘ میں شادی کے دن کے احساسات کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ اگرچہ شادی نہایت شاندار تھی، مگر ان کے دل میں وہی جذبات تھے جو ہر دلہن اپنے خاص دن پر محسوس کرتی ہے، اور ان کی توجہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ محبت اور عزم کے جشن پر مرکوز تھی۔