پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج، اہم قانون سازی متوقع

Jan 23, 2026 | 08:14:AM
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج، اہم قانون سازی متوقع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بھی شرکت کرے گی۔
اجلاس میں اہم قانون سازی متوقع ہے، اس سے پہلے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی پر ن لیگ اور اتحادی پیپلز پارٹی ایک صفحہ پر نہیں تھے، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، نوید قمر، اعجاز جاکھرانی اور دیگر کی مشاورت سے معاملات طے پا گئے ہیں۔

پیپلز پارٹی ارکان کی پارلیمنٹ ہاؤس میں شیری رحمان کے چیمبر میں مشاورت ہوئی، پیپلز پارٹی کو دانش سکولز سمیت متعدد بلز پر تحفظات ہیں، دوسری طرف ایم کیو ایم ارکان اسمبلی کی مجوزہ قوانین پر مشاورت کیلئے رانا ثناء اللّٰہ سے ملاقات متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کی جانب بڑی امریکی فورس روانہ، جنگی بحری جہاز اور طیارے شامل