اداکارہ یمنیٰ زیدی کی جِم کرنے کی ویڈیو وائرل

Jan 23, 2024 | 12:53:PM
مقبول ڈراما سیریل ‘تیرے بن’ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی کی جم کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔    
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مقبول ڈراما سیریل ‘تیرے بن’ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی کی جم کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔    

اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اُن کی فٹنس کا راز بھی سب پر عیاں ہوگیا۔ یمنیٰ زیدی نے اپنے فٹنس کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے اسے ’مستقل مزاجی‘ سے تعبیر کیا.

 ویڈیو میں یمنیٰ کو ورزش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو میں جس چیز نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی وہ یمنیٰ زیدی کا ’جِم لباس‘ بھی تھا۔

عموماً فنکاروں کا جِم لباس کافی عریاں ہوتا ہے لیکن توقعات کے برعکس یمنیٰ نے جِم میں کافی ڈھکے چھپے لباس کا انتخاب کیا جو سب کو ایک بار پھر اداکارہ کو پسند کرنے کی وجہ فراہم کرگیا۔

اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’اس کھیل کا نام مستقل مزاجی ہے‘۔ ساتھ ہی اُنہوں نے بتایا کہ فلم ’نایاب‘ 26 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جبکہ 2 فروری کو بین الاقوامی سطح پر ریلیز کی جائے گی۔

واضح رہے کہ یمنیٰ زیدی ان دنوں اپنی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’نایاب‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں جس میں وہ نایاب نامی لڑکی کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جسے بچپن سے ہی کرکٹر بننے کا جنون ہوتا ہے اور اپنے خواب کو پورا کرنے کے سفر میں اُسے خاندانی اور سماجی مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ فلم میں خاص کر لڑکیوں کے مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے۔

فلم ' نایاب ' کی ہدایت کاری عمیر ناصر علی نے کی ہے۔ اس فلم میں یمنیٰ کے علاوہ اسامہ خان، ہما نواب، احتشام الدین، عدنان صدیقی بھی اہم کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔

یہ فلم 26 جنوری کو پاکستان کے تمام سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔