لاہور: مسافر وین نالے میں گر گئی، خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

Jan 23, 2022 | 19:45:PM
کاہنہ، مسافروں سے بھری وین، نالے میں گر گئی، 5افراد جاں بحق
کیپشن: ایمبولینس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور کے علاقے کاہنہ میں مسافروین گندے نالے میں گر گئی،جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ ٹریکٹر ٹرالی سے تصادم کے باعث پیش آیا،جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے اور2 خواتین شامل ہیں،جاں بحق خواتین میں 45 سالہ نعیمہ بی بی، 35 سالہ رخسانہ ،8 سالہ فیضان، 6 سالہ سفیان، 12 سالہ زین اور9 سالہ علی حسن ہیں،پولیس کا کہناہے کہ وین میں سوار خاندان چونگی امرسدھو کا رہائشی ہے، متاثرہ خاندان رائیونڈ میں شادی کی تقریب سے واپس گھر جا رہے تھے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے وار جاری۔۔۔ مزید 10 تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے