حکومت نااہل۔۔ چوربازاری کی سزا عوام  کو مل رہی ہے: شہبازشریف

Jan 23, 2022 | 15:04:PM
 مسلم لیگ ن ، شہبازشریف ، یوریا ،کسانوں ،زرعی پیداوار ، نئے مسائل
کیپشن: مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ملک میں یوریا کی قلت اور کسانوں کودرپیش صورتحال پر تشویش  کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ یوریا نہ ہونے کا مطلب زرعی پیداوار میں کمی ہے جس کے نتیجے میں نئے مسائل پیدا ہوں گے۔

شہبازشریف نےاپنے بیان میں  کہا کہ ہر معاملے میں حکومتی نااہلی ، نالائقی اور چوربازاری کی سزا عوام اور کسانوں کو مل رہی ہے ۔ کسان چیخ رہے ہیں کہ سمگلنگ ہورہی ہے، حکومت کہاں سوئی ہوئی ہے؟۔انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں یوریا کی قیمت زیادہ ہے تو سمگلنگ کی روک تھام کیوں نہ کی گئی؟پیشگی انتظامات کیوں نہ ہوئے؟،یوریا کی قلت پی ٹی آئی کی بدانتظامی اور کرپشن کا شاخسانہ ہے جو اس کی پہچان بن چکی ہے ، بدقسمتی ہے کہ ایک زرعی ملک جو گندم اور چینی برآمد کرتا تھا۔ آج گندم اور چینی باہر سے منگوارہا ہے ،مہنگائی کے سونامی نے عوام کو کنگال کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دور میں ڈیپ 2400 کی بوری تھی۔ آج کسانوں کو 10 ہزارمیں بھی نہیں مل رہی ہے ،حکومت کا قیمتوں پر کنٹرول نہ ہونا ناکامی، نااہلی اور بدانتظامی کی انتہاہے۔ 2015-16 میں ہمارے دور میں کپاس کی ریکارڈ پیداوار ایک کروڑچھیالیس لاکھ بیل ہوئی تھی ۔موجودہ حکومت کے کپاس کی پیداوار کے بارے میں اعدادوشمار غلط بیانی کے سوا کچھ نہیں ،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف نے 2015 میں تاریخی کسان پیکج دیا تھا ۔ کسانوں کو سیلاب سے ہونے والے نقصانات میں اربوں روپے امداد دی گئی۔  16 لاکھ چھوٹے زمینداروں کو 32 ارب روپے دئیے گئے تھے ۔یہ پروگرام سیالکوٹ اور لودھراں میں 5 نومبر2015 کو پی ڈی ایم اے کے تعاون سے شروع ہواتھا۔

یہ بھی پڑھیںجنوبی وزیرستان :سکیورٹی فورسز کا آپریشن۔۔اسلحہ و گولہ بارود برآمد