وزیراعظم 2وزہ دورے پر قطر پہنچ گئے، قطری نائب وزیر خارجہ نے استقبال کیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے، قطر کے وزیرمملکت برائے خارجہ امور نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں، وزیراعظم شہباز شریف اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان ملاقات ہوگی۔
ملاقات میں اقتصادی تعاون اور توانائی کی شراکت داری پر بات چیت ہوگی۔ فریقین جارت، سرمایہ کاری، توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر تبادلہ خیال کریں گے۔
دونوں ممالک افرادی قوت کی برآمد کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے پر بھی بات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں :امریکی ریاست الاسکا کے قریب 6.3 شدت کا زلزلہ