ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 107 رنز سے شکست دیدی

Feb 23, 2026 | 20:33:PM
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 107 رنز سے شکست دیدی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپرایٹ مرحلے کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو107 رنز سے شکست دیدی،فاتح ٹیم نے حریف کو  255 رنز کا ہدف دیا تھاجس کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم 147 رنز بنا سکی ۔

زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 6 وکٹوں پر 254 رنز بنائے ، شمرون ہٹمائر 34 گیندوں پر 85 رنز بنا کر نمایاں رہےان کی اننگز میں 7 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔

 رومین پوویل نے 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 35 گیندوں پر 59 رنز بنائے ، شرفانے ردرفورڈ نے 11 گیندوں پر 27 رنز بنائے جس میں 2 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔ 

رومیرو نے 10 گیندوں پر 21 سکور کیے جیسن ہولڈر نے 4 گیندوں پر 13 سکور کیے جس میں 2 چھکے شامل تھے۔ زمبابوے کی ٹیم نے 20 رنز اضافی دیئے۔

زمبابوے کی جانب سے رچرڈ نگراوا نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ بلیسنگ نے 2 وکٹیں حاصل کیں ، بریڈ ایوانز اور کریمر نے 1-1وکٹ حاصل کی ۔

مطلوبہ ہدف کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم 17اعشاریہ 4 اوورز میں 147 رنز بنا سکی ، بریڈ ایوانز 21 گیندوں پر 43 رنز بنا کر نمایاں رہے ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔ مارئرز 15 گیندوں پر 28 رنز بنا کر دوسرے ٹاپ سکورر رہے ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔

سکندر رضا نے 20 گیندوں پر 27 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 2 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے، ٹونی نے 16 گیندوں پر 14 رنز بنائے جس میں ایک چھکا شامل تھا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے موتی نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، حسین نے 3 جبکہ فورڈی نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، جیسن ہولڈر نے 1 وکٹ حاصل کی۔

.

یہ بھی پڑھیں :امریکی ریاست الاسکا کے قریب 6.3 شدت کا زلزلہ