بافٹاایوارڈز؛ایکشن کامیڈی تھرلر’’ون بیٹل آفٹراین ادر‘‘ نے میلہ لوٹ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ایکشن کامیڈی تھرلر "One Battle After Another" نے6 بافٹا ایوارڈز اپنے نام کرلیے۔
ایکشن کامیڈی تھرلرنے بہترین برطانوی فلم، بہترین سینماٹوگرافی اور بہترین سپورٹنگ ایکٹر کے ایوارڈز اپنے نام کیے۔
بافٹا ایوارڈز میں اس کامیڈی تھرلر نے بہترین ایڈیٹنگ سمیت دیگر ایوارڈزبھی حاصل کیے۔
یہ بھی پڑھیں:عمادوسیم کاپہلی بیوی سے تنازع، معروف اداکارہ کا ردعمل وائرل
لندن میں سجنے والے برطانیہ کے سب سے بڑے ایوارڈز شو بافٹا میں شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن مہمانِ خصوصی تھے،شاہی جوڑے کی موجودگی توجہ کا مرکز رہی۔
بیسٹ ایکٹرکا ایوارڈ رابرٹ آرامایو نےفلم آئی سویئرمیں شاندار پرفارمنس پرجیتا،آرامایو نےحیرت انگیز طور پر ٹومتھی شالامیٹ،لیونارڈو ڈی کیپریو،ایتھن ہاک اور مائیکل جارڈن جیسےہیروز کو پیچھے چھوڑا۔
بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیسے بکلی نے فلم ہیم نیٹ میں شیسکسپئیر کی بیوی کے لئے جیتا، بکلی کا مقابلہ ایما اسٹون،روز بائرن، کیٹ ہڈسن اور دیگر کے ساتھ تھا،پال تھامس اینڈرسن بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ لے اڑے۔