عمادوسیم کاپہلی بیوی سے تنازع، معروف اداکارہ کا ردعمل وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)قومی کرکٹر عماد وسیم کے پہلی اہلیہ کو طلاق کے بعد شروع ہونے والے تنازع پر اداکارہ زارا نور عباس کا رد عمل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
سابق آل راؤنڈر عماد وسیم سوشل میڈیا انفلوائنسر نائلہ راجہ سے دوسری شادی کی وجہ سے خبروں میں ہیں،وہ اپنی پہلی بیوی ثانیہ اشفاق کو طلاق دینے سے قبل نائلہ راجہ سے تعلقات کی افواہوں کی تردید کرتے رہے تھے۔
اداکارہ زارا نور عباس نے نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی، اس دوران انہوں نے کرکٹر عماد وسیم اور پہلی اہلیہ کے درمیان تنازع پر کھل کر گفتگو کی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اس کے لیے الفاظ نہیں ہیں، یہ واقعی بہت افسوسناک ہے، کسی بھی حالات میں طلاق ایک دکھ بھرا واقعہ ہے لیکن جب بچے بھی اس میں شامل ہوں تو یہ پوری نئی نسل پر اثر ڈال سکتا ہے، یہ سب کچھ انٹرنیٹ پر موجود ہے اور وہ بچے ایک دن اسے دیکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:کاش مریم نواز کراچی آجائیں تو یہاں کا حال اچھا ہوجائے: مومنہ اقبال
زارا نور عباس کا مزید کہنا تھا کہ جب شادی ٹوٹتی ہے اور دونوں لوگ میڈیا پر اس کے بارے میں بات کرتے ہیں تو یہ کبھی بھی اچھا نہیں لگتا۔