علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج ،وارنٹ گرفتاری جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشادقریشی)علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کر دی گئی۔
راولپنڈی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے مقدمے کی سماعت ہوئی،علیمہ خان کے وکیل محمد فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئےاورعلیمہ خان کی ایک روز حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی۔
سینئر پراسیکیوٹر ظہیر شاہ پر مشتمل پراسیکیوشن نے استثنیٰ کی درخواست پر مخالفت میں دلائل دیتے ہوئے کہاکہ جان بوجھ کر عدالتی کارروائی میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں،درخواست خارج کی جائے ۔
عدالت نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اور سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:ای مارکنگ سسٹم نافذ،آن لائن مارکنگ کیلئے خصوصی سافٹ ویئر تیار
پولیس کو جاری ورانٹ گرفتاری پر عملدرآمد کے احکامات بھی جاری کئے گئے،سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔