ای مارکنگ سسٹم نافذ،آن لائن مارکنگ کیلئے خصوصی سافٹ ویئر تیار

Feb 23, 2026 | 12:48:PM
ای مارکنگ سسٹم نافذ،آن لائن مارکنگ کیلئے خصوصی سافٹ ویئر تیار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جنید ریاض )پنجاب سمیت ملک بھر کےتمام تعلیمی بورڈز میں ای مارکنگ سسٹم نافذہوگیااورآن لائن مارکنگ کیلئے خصوصی سافٹ ویئر بھی تیار کرلیا گیا۔
رواں سال پائلٹ پراجیکٹ کے تحت کمپیوٹر کے پیپر کی آن لائن مارکنگ کی جائے گی۔
انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیٹی نے تمام تعلیمی بورڈز کو ای مارکنگ پر عملدرآمد کا پابند کر دیاہے،ای مارکنگ کے لیے خصوصی سافٹ ویئر تمام تعلیمی بورڈز کو مفت فراہم کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگوانے کی فیس اورطریقہ کارجانیے
آئی بی سی سی کے مطابق پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد تمام پرچوں کی مارکنگ ای مارکنگ کے تحت ہوگی۔