غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

Dec 23, 2023 | 10:18:AM
  غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 22 دسمبر کو 1562 افغان شہری اپنے وطن واپس چلے گئے جن میں 463 مرد، 368 خواتین اور 734 بچے شامل ہیں،یاد رہے کہ وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق مجموعی طور اب تک 4 لاکھ 44 ہزار 938 افغان باشندے پاکستان سے اپنے ملک جا چکے ہیں۔

خیال رہے کہ کراچی سمیت دیگر شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی جن کی وجہ سے اسمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی۔