دوران ملازمت انتقال کرنیوالے سرکاری ملازمین کے ورثا کیلئے بڑی خوشخبری

Dec 23, 2022 | 19:29:PM
 ملازمت, انتقال ,سرکاری ملازمین, ورثا,خوشخبری,وزیراعظم امدادی پیکج
کیپشن: سرکاری دفتر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)دوران ملازمت انتقال کرنیوالے سرکاری ملازمین کے ورثاء کو مستقل ملازمت دینے کا معاملہ، وزیراعظم امدادی پیکج کے قوائد میں ترمیم کر دی گئی۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آفس میمورنڈم جاری کر دیا، میمورنڈم  کے مطابق ترمیم کے بعد ملازمین ورثا کو کنٹریکٹ کی جگہ مستقل ملازمت دی جا سکے گی،گریڈ 15 تک پوسٹ کیلئے ٹیسٹ میں ناکام امیدوار کو نچلے گریڈ پر مستقل کیا جائے گا،پی ایم اے پی 2006 و 2015 کے تحت کنٹریکٹ ملازمین فوری مستقل کئے جائیں گے۔