کیا سشمیتا سین کا اپنے بوائے فرینڈ سے بریک اپ ہو گیا؟؟؟اداکارہ کھل کر بول پڑیں

Dec 23, 2021 | 21:21:PM
بالی ووڈ اداکارہ، بریک اپ، خبروں، کھل کر بول پڑیں
کیپشن: سشمیتا سین, روہمن شال، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین اپنے بوائے فرینڈ روہمن شال کے ساتھ بریک اپ کی خبروں پر کھل کر بول پڑیں۔
سشمیتا سین نے میڈیا پر خبریں آنے کے بعد انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے اپنی اور روہمن کی تصویر شیئر کی۔ اداکارہ نے لکھا " ہمارا تعلق دوستی سے شروع ہوا، ہم اب بھی دوست ہیں، ہمارا رشتہ تو بہت پہلے ختم ہوگیا تھا، پیار اب بھی باقی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم انصاری کی شادی ۔۔۔ علی انصاری اور صبور علی کی ڈانس ویڈیو ہٹ

" سشمیتا سین کی اسی پوسٹ کو روہمن نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ری پوسٹ کرکے بریک اپ کی خبروں کی تصدیق کی۔
خیال رہے کہ 46 سالہ سشمیتا سین گزشتہ کچھ سالوں سے خود سے 15 سال چھوٹے فیشن ماڈل روہمن شال کے ساتھ تعلق میں تھیں، دونوں شادی کیے بغیر لِو اِن ریلیشن میں رہ رہے تھے۔

View this post on Instagram

A post shared by rohman shawl (@rohmanshawl)