غزہ کیلئے پاکستان کی امدادی کھیپ مصر پہنچ گئی

Aug 23, 2025 | 23:47:PM
غزہ کیلئے پاکستان کی امدادی کھیپ مصر پہنچ گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )مصر میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ کے لیے پاکستان کی امدادی کھیپ مصر پہنچ گئی۔

مصر میں پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پاکستان سے خصوصی پرواز 100 ٹن امدادی سامان لے کر مصر پہنچی ہے۔

 ترجمان پاکستانی سفارت خانہ کے مطابق قاہرہ میں پاکستانی سفارت خانے کے اہلکاروں نے امدادی سامان وصول کیا، غزہ کے لیے امدادی سامان مصر کی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے حوالے کر دیا گیا۔

پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ غزہ کے لیے مجموعی امداد اب تک 1915 ٹن تک پہنچ چکی ہے، ترجمان پاکستانی سفارت خانہ کے مطابق پاکستان سے مزید امدادی سامان آئندہ چند روز میں مصر پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں :این اے 129 الیکشن :ن لیگی دھڑوں کو متحد کرنے کی ذمہ داری سعد رفیق کے سپرد